• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بجٹ میں گرانٹ کاوعدہ پوراکریں،انجمن اخبار فروشاں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انجمن اخبار فروشاں کوئٹہ کے رہنماوں حاجی غازی خان ، میر احمد راسکوہ وال ، حاجی سعید احمد ، حاجی شفیع محمد ، شاہ جہاں ، حاجی اللہ گل ، عبدالمجید ، محمد نعیم جان ، حاجی لعل محمد ، عبدالفتاح ، سید کریم شاہ اور میر لیاقت علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے وعدے کے مطابق اخبار فروشاں کیفلاح و بہبود فنڈ اور اخبار مارکیٹ کیلئے سالانہ گرانٹ کو بجٹ میں شامل کریں تاکہ اخبارفروشوں کے مسائل میں کمی ہوسکےایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے انجمن اخبار فروشاں کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ بجٹ میں اخبار فروشاں کیفلاح و بہبود اور اخبار مارکیٹ کی سالانہ گرانٹ کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے لیکن دو بجٹ پیش ہونے کے باوجود تاحال کوئی فنڈ نہیں رکھا گیا ہےانہوں نے کہا کہ حکومت اخبارفروشوں کیفلاح و بہبود کے فنڈ کو دگنا کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید