کوئٹہ ( آن لائن ) جامعہ امام صادق کے پرنسپل سابق امام جمعہ کوئٹہ ،بانی امام خمینی ہسپتال کے بانی شہید محمد منتظری،بانی یتیم خانہ سکینہ بنت الحسین اور دسیوں مساجد کے بانی اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ محمد جمعہ اسدی حرکت قلب بند ہونے کے سبب اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کا جنازہ جامعہ امام صادق کے بزرگ استاد حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد ابراہیم حلیمی نے پڑھا یااور مرحوم کا جسد خاکی جامعہ امام صادق سے اٹھاکر بہشت زینب ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی جامعہ امام صادق میں منعقد کی گئی فاتحہ خوانی میں بلوچستان کی قبائلی شخصیات سیاسی ومذہبی عمائدین نے بھرپور شرکت کی رکن بلوچستان اسمبلی وبلوچستان و امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن ،مولانا عبدالحق ہاشمی،ڈاکٹر عطاءالرحمن ، مولانا منصوری ،قاری عبدالرحمن نورزئی جمعیت علمائے اسلام کے مفتی سنزر کے علاوہ قبائلی عمائدین نے شرکت کی مولانا ہدایت الرحمن نے مرحوم علامہ محمد جمعہ اسدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی دینی ،سماجی، خدمات اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے مرحوم کی کاوشوں کو سراہا اور مرحوم کی رحلت کو ایک عظیم سانحہ قرار دیا مرحوم کا رسم قل بروز سوموار سہ پہر پانچ بجے اختتام پزیر ہوگامرحوم کے فرزندان،محمد مہدی اسدی،محمد ہادی اسدی،لیفٹننٹ کرنل علی اسدی اور ڈاکٹر محمد اسدی نے غم واندوہ کی گھڑی میں تعزیت اور تسلیت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔