• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے سوسائٹی بروری روڈکی جانب سے تقریب

کوئٹہ(پ ر) ریلوے سوسائٹی بروری روڈ کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد عرفان نے موسیٰپارک میں موسیٰ بھائی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں ڈاکٹر عبدالحفیظ سینئر صحافی محمد اجمل چوہدری غلام رسول کامران خان ڈاکٹر زین قیصر ابراہیم مینگل شاہ رخ شکیل بلوچ افسر خان درانی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر راجہ محمد عرفان نے موسی پارک کی جدید تعمیر پر موسیٰ بھائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سوسائٹی کے بچوں خواتین کو تفریحی کے جدید مواقع میسر آئیں گے اس موقع پر سینئر صحافی محمد اجمل نے راجہ عرفان اور موسیٰ بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے موسیٰ پاک مکمل اور نیا ٹرانسفر نصب کیا گیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ سوسائٹی میں پانی کا مسئلہ بھی جلد حل کروائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید