کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے میر علی محمد شہی ،ماما سیف اللہ رئیسانی ،ماما علی رئیسانی اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 26 ماہ کے دوران صوبے میں بھرپور ترقیاتی کام کرائے ہیں4 ہزار بند اسکولزکو فعال بنایاگیا صحت کارڈ ، کسان کارڈ کا اجرا ، ایئرایمبولینس سروس شروع کی گئی لیکن سابق فوکل پرسن کی جانب سے پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کیاگیا مبینہ طور پر منظور نظر لوگوں کو نوازا جس میں سولر پروگرام ، رمضان راشن پیکج ، ملازمتوں کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں سے محروم رکھنا شامل ہے جس کی تحقیقات کی جائیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کو حقائق سے آگاہ کیا ہےوزیراعلیٰ بلوچستان ان ناانصافیوں اور پارٹی کے بعض وزراء کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں۔