کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر ثناءاللہ کاکڑ نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے تین پروفیسرز کی جبری ریٹائرمنٹ پروموشن اور انکریمنٹ روکنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اساتذہ ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ گرینڈ الائنس کے مطالبات مذاکرات کے ذریعے تسلیم کیے جائیں۔