• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی کتیر سے ایک سال قبل ملنے والی لاشوں کا معمہ حل ، قاتل رشتے دار نکلا، ملزم گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) ایک سال قبل کچلاک بائی پاس کلی کتیر سے ملنے والی لاشوں کا معمہ حل ہو گیاقاتل رشتے دار نکلا کچلاک پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق 7جولائی 2022میں کچلاک بائی پاس کلی کتیر کے میدان سے دو خواتین کی لاشیں ملی تھی لاشوں کی شناخت ریلولے کالونی جوائنٹ روڈ کے رہائشی اسدااللہ نے اپنی بہن حمید بی بی زوجہ غلام فاروق اور دوسری لاش کی شناخت بہن کے دیور کی بیٹی ماہ جبین کے ناموں سے کی تھی پولیس نے بتایا کہ اسداللہ نے رپورٹ دی تھی کہ مقتولہ حمیدہ بی بی اور اسکے دیور کی بیٹی کچلاک میں کسی پیر سے دم کرانے گئی تھی جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد لاشیں میدان میں پھینک دی تھیں ۔کچلاک پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی گزشتہ روز ایس ایچ او کچلاک امین جعفر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خواتین کی قتل میں ملوث اشتہاری ملزم عبدالمجید کچلاک میں موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
کوئٹہ سے مزید