• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل ازم و کیپٹل ازم معاشی انصاف کی فراہمی میں کامیاب نہ ہوسکے، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عدم معاشی انصاف کے باعث آج پوری دنیا میں انسانیت طبقاتی نظام کی نذر ہوگئی، غریب نا مواقف حالات و مساوی مواقع نہ ہونے کے باعث نان شبینہ سے بھی محروم ہے، سوشل ازم و کیپٹل ازم دنیا کو معاشی انصاف کی فراہمی میں کامیاب نہ ہوسکے، دنیا کے ساتھ آج پاکستان میں بھی عوام کی خاصی تعداد خط غربت سے نیچے گزر بسر کرنے پر مجبور ہے۔