• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے 950ارب روپے مختص

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) آئندہ مالی سال2023.24کا مجموعی وفاقی ترقیاتی بجٹ 1150ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی ( پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام )کی مد میں 950 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کیلئے 200 ارب ، انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے 491ارب30 کروڑتجویز ہے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے لیے 160 ارب ،وزارت آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 110 ارب جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کیلئے 200 ارب اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے 491ارب30 کروڑ ، توانائی کے منصوبوں کیلئے 86 ارب40 کروڑ ،ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کیلئے 263 ارب 60 کروڑ ، آبی وسائل کے منصوبوں کیلئے 99 ارب 80 کروڑ ، فزیکل پلاننگ اور ہاؤ سنگ شعبے کیلئے 41 ارب 50 کروڑ ، سماجی شعبہ کے منصوبوں کیلئے 241 ارب 20 کروڑ ، صحت کے منصوبوں کیلئے 22 ارب 80 کروڑ ، وزیراعظم اقدامات کے تحت بجٹ میں 80 ارب روپے کے 9 منصوبے شامل کئے گئے ہیں، زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام کیلئے 30 ارب، لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 10 ارب، یوتھ پروگرام کے تحت 10 ارب ، یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 5 ارب ،پاکستان انڈومنٹ فنڈ برائے ایجوکیشن کیلئے 5 ارب،آئی ٹی اسٹارپ اور وینچر کیپیٹل پروگرام کیلئے 5 ارب،سپورٹس اقدامات کیلئے 5 ارب، سبز انقلاب پروگرام کیلئے 5 ارب،خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید