• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین میرپور خاص تعلیمی بورڈ برکات علی حیدری عہدے سے مستعفی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے چیئرمین برکات علی حیدری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور وزیر محکمہ بورڈز و جامعات نے لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین پروفیسر نسیم میمن کو میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل برکات حیدری کے پاس حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین کے بھی عہدے کا بھی اضافی چارج تھا تاہم وہ اضافی چارج واپس لے کر سکھر بورڈ کے گریڈ 19 کے چیئرمینرفیق احمد پل کو دے دیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ رفیق احمد پل 12 جون کو ریٹائر ہورہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید