اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھا کر 450 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے، بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ 60 لاکھ بچوں سے بڑھا کر 83 لاکھ اور اس مقصد کے لئے 55 ارب روپے سے زائد کی رقم کی گئی ہے، 92 طالب علموں کو بے نظیر انڈر گریجویٹ اسکالرشپ کے لئے 6 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔