لاہور(خبرنگار) عقیدہ ختم نبوت دین اسلام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔عقیدہ ختم نبوت میں کمزوری ایمان سے اخراج کا سبب بنتی ہے۔ قادیانیت کا تعاقب آنے والی ہماری نسلوں کے ایمان و عقیدہ کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا سمیع اللہ نے خطبات جمعہ میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو مسلکی تعصبات سے بالا تر ہوکرکر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانا ہو گا ۔مزید برآںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت وجمعیت علماء اسلام اقبال ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج جامع مسجد نیشنل بنک کالونی سمن آباد لاہور میں ہوگی۔