• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔واقعات عائشہ منزل،ناردرن بائی پاس،ناتھا خان ریلوے ٹریک اور لیبر اسکوائر میں پیش ا ٓئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود عائشہ منزل پر واقع پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 55 سال کے قریب ہے جبکہ زخمی ہونے والے 35 سالہ مدثر ولد سخاوت کو طبی امداد دی جارہی ہے۔منگھوپیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس پر واقع پٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی عمر 30 برس کے قریب ہے تاہم اسکے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اسکی شناخت میں مدد مل سکے ۔ ڈرگ روڈ ریلورے پولیس چوکی کی حدود ناتھا خان ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ۔ قائد آباد کے علاقے لانڈھی لیبر اسکوائر گیٹ نمبر 2 کے قریب کرنٹٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی عمر 40 برس کے قریب ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت نہی ہو سکی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید