• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سول لائن تفتیشی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم تھانہ سول لائن نے ملزم کاشف ولد نظام الدین کو ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے مٹہ سوات سے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے چھینے ہوئے 7 عدد موبائل فون، دس لاکھ روپے کیش اور ایک کار برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جو کہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید