• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر بس سے گٹکا ماوا میں استعمال ہونیوالی لاکھوں روپے کی چورا چھالیہ برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ ایریا سیمنس چورنگی پر مسافر بس سے لاکھوں مالیت کی مضحر صحت گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والی چورا چھالیہ برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق مسافر بس سے 55 عدد کٹے وزنی 660 کلو گرام مضحر صحت گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والی چورا چھالیہ برآمد ہوئی۔پولیس نے بس کے ڈرائیور بلال ولد نور محمد کو گرفتار کر لیا۔برآمدہ مضحر صحت چھالیہ کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے ارسال کردیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔