• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مدینہ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ، موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کی شناخت نور محمد عرف نورا عرف افضل، حماد احمد اور محمد اسد کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ،ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ، علاقہ تھانہ پیرآباد سے چھینا گیا 125 موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل نمبر 9561-KPL میکر ہنڈآ 125 تھانہ پیرآباد کے مقدمہ کی سرقہ شدہ ہے۔ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید