• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس بجٹ میں اضافہ خوش آئند، مختص رقم وقت پر جاری کرنے کا مطالبہ

کراچی (ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر ) سندھ پولیس کے افسران کا کہنا ہے کہ پولیس بجٹ میں اضافہ خوش آئند ہے تاہم مختلف منصوبوں کے لئے مختص کی گئی رقم وقت پر جاری کی جائے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔افسران کا کہنا ہے کہ ہر سال بجٹ میں اضافہ ہوتا ہے لیکن پیسے دیر سے ریلیز کئے جاتے ہیں ۔افسران کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے لئے آئندہ سال کے بجٹ میں 86 کروڑ 86 لاکھ 84 ہزار روپے رکھے گئے ہیں تاہم دہشت گردی سے نمٹنے والے اس محکمے کے لئیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے،افسران کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کو کافی وسائل مہیا کئے گئے ہیں اسی طرح سی ٹی ڈی سندھ کے وسائل اور افرادی قوت میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور کائونٹر ٹیررازم پالیسیز بنانے اور ان پر عمل کرنے کے لئیے مزید رقم رکھی جانے چاہئے ۔