• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی فوج کا سیاسی کردار ختم کرنا چاہتی ہے، یہ کام تنصیبات پر حملوں سے نہیں ہوگا، بلاول

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کئی نسلوں سے فوج کا سیاسی کردار ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے مگر یہ کام ایک رات میں یا فوجی تنصیبات پر حملوں سے نہیں ہوگا، یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے سویلین اداروں کو اپنا مضبوط مقام بنانا ہوگا۔الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ عراق اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، عراق کےساتھ معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ چین اور پاکستان کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان اہم شراکت داری ہے، سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطےکےلیےگیم چینجرثابت ہوگا، روس سے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ملکی سیاسی صورتحال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل مسئلہ یہ ہےکہ فوج ان کی مددکیوں نہیں کررہی؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے فوج سے مسائل اس وقت ہوئےجب فوج نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ جمہوری ادارے مضبوط ہو کر ہی فوج کا سیاسی کردار ختم کر سکیں گے۔ملک میں جمہوریت کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ایک عبوری دور میں ہے اور جمہوریت کی جانب سے پیش قدمی کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید