پشاور(وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ارباب خضرحیات نے پشاور میں بجلی و گیس کی ناراوا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی و گیس کی ناراوا لوادشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیاتو واپڈا ہاؤس اور گیس دفاتر کو تالے لگانے پر مجبور ہو جائنگے پشاور کے ملحقہ علاقوں تہکال ، پلوسی ، غریب آباد ، اسلامیہ کالج، گلبرگ ، سربند ، سنگو ، ریگی ، سفید ڈھیری ، ابدرہ ، اچینی ، نوے کلے ، تہکال پایان ، ورسک کے عمائدین علاقہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارباب خضرحیات نے کہا کہ مذکورہ علاقوں کے بجلی فیڈرز پر ناراوا دس سے پندرہ گھنٹوں کی ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے اس موسم میں بجلی کی ناراوا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام اتنے تنگ آ چکے ہیں کہ کسی قسم کے اقدام سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کیساتھ ساتھ شام کے بعد سوئ گیس بھی غائب ہو جاتی ہے جس وجہ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں یہاں تک کے کئ غریب گھرانوں میں عوام فاقے کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ ارباب خضرحیات نے عمائدین علاقہ کو یقین دلایا کہ اگر تین دن کے اندر معاملات درست نہ ہوئے اور اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو نہ صرف واپڈا ہاؤس بلکہ گیس دفاتر کو بھی تالے لگا دئے جا ئنگے کیونکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ شدید گرمی کے اس موسم میں عوام مر رہے ہیں اور حکمران تماشہ کر رہے ہیں ۔