پشاور(جنگ نیوز)پشاور ماڈل سکولز صفیہ ہومز برانچ ورسک روڈ ، بوائز ٹو ورسک روڈ، بوائز تھری رنگ روڈ اور گرلز ٹو دلہ زاک روڈ میں اساتذہ اور والدین کے مابین ماہانہ جائزہ امتحان کے نتائج کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد کیا گیا جن میں طلبا ءکے پرچہ جات میں خامیاں اور خوبیوں کے حوالے سے والدین اور طالب علموں کو آگاہ کیا گیا والدین نے اس اجلاس کو ایک صحت مند سرگرمی قرار دیا جس میں انہیں اپنے بچوں میں پڑھائی کے حوالے سے خامیوں اور خوبیوں کا علم ہوگیا جو آئندہ امتحانات میں ان کے بچوں کی بہتر کامیابی کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہے۔ طالب علموں اور والدین کو ایک صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے سکولز میں لطف اندوز سرگرمیوں کے علاوہ کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے تھے اس موقع پر والدین نے سکولز انتظامیہ کی جانب سے ان اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ پشاور ماڈل سکول صفیہ ہو مزبرانچ جس نے حا ل ہی میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیاہے ۔ دو ماہ کے قلیل عرصے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ نے پرنسپل لبنی عامر کی زیر نگرانی طالب علموں کی ایسی بے مثال تعلیم و تربیت کی ہے جسے والدین نے لائق تحسین قرار دیاہے۔