پشاور(جنگ نیوز)پولیس نے آپریشن کے دوران شہر کے انقلاب روڈ پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ چمکنی افتخار احمد اپنی ٹیم کے ساتھ آپریشن کے دوران شہر کے علاقے انقلاب روڈ پر1مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا اور ان قبضے سے1رائفل ایم پی فور ، میگزین اور متعدد کارتوس اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔