• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 سماج دشمن گرفتار،پکڑے گئے افراد سے مزید 9موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں  سے 18 سماج دشمن  دھر لئے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 5ملزموں کو گرفتار کرکے پانچ پستول برآمد کر لئے ۔ 3ملزموں سے 3کلو سے زیادہ چرس اور شراب برآمد کرلی گئی ۔اسلام آبادپولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے سات جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرکے منشیا ت اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ برآمدکرلیا۔تھا نہ نو ن پولیس ٹیم نے مو با ئل فون چھیننے کی وارداتو ں میں مطلو ب گر وہ کے اہم رکن کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کرکے، قیمتی مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ دریں اثناء موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سے مزید9چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ،تھانہ نصیر آبا دپولیس نے ملزمان حبیب اور محسن سے چوری شدہ 9موٹر سائیکل برآمد کئے ، قبل ازیں ریس کورس پولیس نے چوری شدہ 9 موٹر سائیکل برآمد کئے تھے ۔پولیس کاکہناہے کہ اب تک مذکورہ ملزموں سے 18 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکیے جاچکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید