ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان نے نئے بننے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے لیےبجٹ تجاویز تیار کر کے بھجوا دیہیں جس میں متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کی عمارت مکمل ہے، لہٰذامنصوبے کو شروع کرنے کے لئے ادویات، مشینری سمیت دیگر چیزوں کی جلد فراہمی کے لیے بجٹ مختص کیا جا سکے تاکہ اس منصوبے کو جلد سے جلد فعال کیا جائے۔