پشاور (جنگ نیوز)ہری پور انتظامیہ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے تحت جاری انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت جاری انٹر میڈیٹ امتحانات میں ناجائز ذرائع فراہم کرنے والے بیرونی عناصرسے محفوظ رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کی غرض سے ضلع کے67امتحانی ہالوں کے اردگرد دسو گز کے علاقے میں ہر قسم کے اجتماع پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس بارے میں جاری کردہ باقاعدہ حکم نامے کے مطابق یہ پابندی 28 جولائی تک برقرار رہے گی اور اس کی خلاف وزری کے مر تکب عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔