• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ اور ایک دوسرے کی کاروباری برادری کو سہولیات دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے، دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، بنیادی ڈھانچہ، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی سمیت تکنیکی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اور پاک ایران گیس انیشیٹو جیسے منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل پر بھی زوردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور ایران کے نائب وزیر و سربراہ ادارہ برائے سرمایہ کاری، معیشت اور تکنیکی معاونت علی فاخری کی قیادت میں ایرانی وفد کے درمیان ملاقات اور بات چیت کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کیا گیا۔ بات چیت میں دوطرفہ اقتصادی تعاون اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید