• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ضلع راولپنڈی میں 18 جون تک دفعہ 144کے نفاذ کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے تحت اذان کے سوا بغیر اجازت لاوڈ سپیکر کے استعمال ،موٹرسائیکل پر ڈبل سواری،ہر قسم کے احتجاج، دھرنے، ریلی،جلسے سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ ہتھیار، لاٹھی، غلیل، پٹرول بم،سمیت کوئی بھی دھماکہ خیز مواد اور ایسا کوئی بھی آلہ جو تشدد کیلئے استعمال ہوسکےلے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔مسلح افواج،میڈیاپرسن(شناحتی کارڈ کی فوٹی کاپی رکھنے والے)،بارہ سال سے کم عمر بچوں اور خواتین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید