پشاور(نمائندہ جنگ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعدیہ مختار، فوڈ سیفٹی آفیسر کوہاٹ محمد وقاص اور محمد سلمان نے مختلف اشیائے خوردونوش کو چیک کیا۔ صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری تیل استعمال کرنے پر پاپڑ انڈسٹری کو سیل کیا گیا جبکہ صفائی کی ابتر صورتحال پر ایک برف خانے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ عوامی شکایات بھی نمٹا دی گئیں۔س موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ صفائی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کاروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔