• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین فلسطین اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان

بیجنگ (اے ایف پی)فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت سے قبل چین کے صدر شی جن پنگ نے گزشتہ روز کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے ساتھ تذویراتی تعلقات قائم کر رہا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ محمود عباس چین کے پانچویں سرکاری دورے پر جمعہ تک چینی دارالحکومت میں رہیں گے۔شی جنگ پنگ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال کو ایک صدی کی عالمی تبدیلیوں اور نئی پیش رفتوں کا سامنا ہے، چین فلسطینی فریق کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔چینی صدر نے مزید کہا کہ آج ہم مشترکہ طور پر چین اورفلسطین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان کررہے ہیں، جو دو طرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔فلسطینی صدر محمود عباس پیر کو بیجنگ پہنچے جہاں وہ صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ سمیت اعلیٰ چینی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید