• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ حیات ہوٹل نظرثانی کیس، پیسے پر فیصلہ نہیں دونگا، بھول جائیں 17 کو 10 ارب کردونگا، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے کا شاہراہ دستور پر واقعʼʼ گرینڈ حیات ہوٹل ʼʼسے متعلق مقدمہ میں دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستیں غیر مو ثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں،اس موقع پر گرینڈ حیات ہوٹل انتظامیہ کے وکیل نے استدعاکی کہ عدالت رقم اور ادائیگی کی مدت پر نظر ثانی کرے، جس پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ لیز کے پیسے کم نہیں ہوں گے، یہ بھول جائیں کہ 17 ارب روپے کو 10 ارب روپے کردوں گا۔ سماعت کے دوران سی ڈی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ قسطیں بروقت ادانہیں کی گئیں جس کے بعد لیز منسوخ کرکے عمارت سیل کردی گئی اور معاملہ غیر موثر ہوچکا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز گرینڈ حیات ہوٹل مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی سی ڈی اے ،ہوٹل انتظامیہ اور دیگر فریقین کی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کی تو درخواست گزار ،سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے مرکزی فیصلے کے مطابق قسطیں وقت پر ادا نہ کرنے پر ہوٹل کی لیز منسوخ کرکے عمارت سیل کر دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید