• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسٹا بیک فش فنگر، ڈنر اور سپاگ بول کی قیمتوں میں 27 فیصد اضافہ ہوگیا، وچ؟

لندن ( پی اے ) اعدادوشمار کے مطابق فیملی کے مقبول کھانوں مثلاً پاسٹا بیک ، فش فنگر ز، چپس اور پھلیوں بشمول گھر میں بنی ہوئی سپاغیٹی بولوگنیس کی قیمتوں میں 27 فیصد اضافہ ہوگیا۔ صارفین کے لئے کام کرنے والی تحقیقی فرم وچ ؟ کو پتہ چلا کہ چار افراد کے لئے پاسٹا بیک بنانے کے لئے استعمال ہونے والی اشیا بشمول پاسٹا ساس ، پینا پاسٹا ، چیڈر چیز کی قیمتیں گزشتہ مئی کے اختتام کے بعد سے صرف تین ماہ میں 2.68پونڈز (67پنس فی ٹکڑا) سےبڑھ کر3.39پونڈز( 85پنس فی ٹکڑا) تک پہنچ گئی ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک سال کے مقابلے میں قیمتوں میں 27فیصد اضافہ ہوا۔ صارف گروپ نے مئی میں افراط زر کی شرح کا جائزہ لینے کے لئے 8بڑی سپر مارکیٹوں بشمول آلڈی ، اسدا ، لیڈل ، موریسنز ، اوکاڈو ، سینس بیوریز ، ٹیسکو اور ویٹ روز پر فوڈ اور ڈرنک کی 26000پروڈکٹس کی قیمتوں کا تجزیہ کیا۔ مجموعی طور پر ایک ریگولر فش فنگر ڈنرمع چپس اور پھلیوں کی قیمت 3.06پونڈز( 76پنس فی ٹکڑا) 3.79سے بڑھ کر پونڈز( 95پنس فی ٹکڑا) تک پہنچ گئی جو کہ 24 فیصد اضافہ ہے۔ فنگر فش ڈنر کی قیمت میں اضافہ کا بنیادی سبب بیکڈ بینز ہیں جن کی قیمت میں 36فیصد اضافہ ہوا جبکہ مکمل ٹماٹو ساس میں ایچ بی بیکڈ بینز77فیصد اضافہ سےاسدا سے خریدی گئیں۔وچ؟ ٹریکر کے مطابق فروزن چپس کی قیمت میں اوسطاً 23 فیصد اضافہ ہوا مگر سینس بیوریز پر اس کےبرانڈ کے 900گرام فرنچ فرائز کی قیمت 83پنس سے بڑھ کر1.75پونڈز ہوگئی یعنی اس کی قیمت میں 110فیصد اضافہ ہوا۔ ایسا ہی ایک آئٹم لیڈل پر ہارویسٹ باسکٹ فرنچ فرائز 900 گرام میں 99فیصد اضافہ ہوا جس کی قیمت 68 پنس سے بڑھ کر 1.35پونڈزہوگئی۔ بعض اہم اشیا میں کافی اضافہ دیکھا گیا۔ ٹیسکو پر اپنے برانڈ کے بیف قیمے کی قیمت میں 4فیصد جبکہ فیٹ 500گرام کی قیمت 2.89پونڈز سے بڑھ کر 4.60 پونڈز ہو گئی جو کہ 59 فیصد اضافہ ہے۔

یورپ سے سے مزید