• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(آئی این پی) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کررہا ہے، دنیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا،پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، جنگ کے بجائے مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے، روس اور یوکرین کے درمیان مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے اقوام عالم کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ جمعہ کے روز انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز کے قیام کے 50سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید