• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں سعودی سفارت خانہ عیدالاضحیٰ کے بعد کام شروع کردے گا

ریاض(شاہد نعیم) ایران میں سعودی سفارت خانہ اور مشہد میں قونصل خانہ عیدالاضحی کے بعد اپنا کام شروع کر دیں گے۔ 

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایرانی فریق کے ساتھ دونوں ممالک میں سفارتخانے کھولنے کی تکمیل پر بات چیت کی ہے

 فی الحال دونوں ممالک میں سفارتی اور قونصلر مشن دوبارہ کام شروع کر رہے ہیں۔

 شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ تہران میں سعودی سفارت خانہ جلد ہی کھول دیا جائے گا۔

 انہوں نے بتایا کہ ایران نے تہران میں سفارتی مشنوں کی واپسی کے لیے سہولیات فراہم کی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت اور واضح تھے۔ 

ہم امید کرتے ہیں کہ تہران کے ساتھ تعلقات کی واپسی خطے اور دنیا کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔

 سعودی وزیر خارجہ نے باہمی احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید