ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی امن کمیٹی پنجاب کے رکن اور سماجی رہنما سید علی رضا گردیزی کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ پروفیسر بتول گردیزی کی وفات پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نےاظہار تعزیت کے بعد مرحومہ کے درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے علی رضا گردیزی سے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔