اسلام آباد( صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کی قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس کے دارلحکومت باکو انتہائی غیر معمولی طور پر تعریف کی ہے جہاں انہوں نے تمام رسمی تکلفات کو نظر انداز کرتے ہوئے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کو نیشنل انوویشن ایوارڈ کے دوران اپنے ساتھ اسٹیج کے پیچھے لے گئے۔پھر وہ سفیر کی جانب مڑےاور انہیں اسٹیج مائیک کی طرف لائے اور اظہار تشکر کے انداز میں مہمانوں سے بھرے آڈیٹوریم کے حاضرین کو بتایا کو آذری سفیر سے متعارف کرایا اور بتایا کہ کیسے الہام علیوف نے فیاضی کے ساتھ پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا جب وہ گزشتہ ہفتے باکو کے دورے پر گئے تھے۔ وزیراعظم نے ایل این جی پاکستان کو فراہم کرنے کے معاہدے پر آذربائیجان کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ باکو بہت صاف ستھرا شہر ہے اور اس کی خوبصورتی نے انہیں پرانے لاہور کی عظمت رفتہ کی یاددلادی ۔