ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پریس کلب اور جی ایف ایس بلڈرز گروپ کے مابین معاہدہ طے پاگیا، جی ایف ایس ونڈر سٹی کالونی میں صحافیوں کو آسان اقساط اور 25 فیصد رعائتی قیمت پر پلاٹ دئیے جائیں گے،چیف ایگزیکٹیو جی ایف ایس گروپ عرفان واحداور صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم نے معاہدے پر دستخط کئے ،پریس کلب ملتان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اس سہولت کو حاصل کرسکیں گے،ایم او یو پر دستخط کی تقریب جی ایف ایس آفس ماڈل ٹاؤن ملتان میں ہوئی ،اس موقع پر پریس کلب ملتان کے کوارڈی نیٹرصحافی طاہر خان جبکہ پروجیکٹ منیجر جی ایف ایس ابوبکر شیروانی، کنٹری ہیڈ معین اختر، سی ای او ایڈ پلس خرم جافرانی بھی موجود تھے،بہاولپور روڈ بلی والہ انٹر چینج کے قریب عالمی معیار کی اس کالونی کا جلد ہی افتتاح ہونے والا ہے اس معاہدے سے صحافی اپنے اہل خانہ کیلئے آسان اقساط اور رعائتی قیمت میں اپنے رہنے کے لئے ایک بہترین سوسائٹی میں پلاٹ حاصل کرسکیں گے۔