ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ کے احکامات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ایم ڈی اےانفورسمنٹ ٹیم اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کاغیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف دوسرے روز بھی بڑاکریک ڈاؤن کیا گیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے مزید4 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیوں کے آفس سیل کر کے انفراسٹرکچر کو توڑ دیا۔ٹیم نے موضع طرف مبارک غلام قادر اور علی رضا کی گولراٹاون کے نام سےہاوسنگ سکیم کا روڈ نیٹ ورک سوریج اور چار دیواری مسمار کر دی۔لنک سیوڑا روڈ پر اشفاق احمد گرا اور امجد سیال کی بغیر نام کے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کا دفتر/8دکانیں سیل کر کے انٹری گیٹ، چار دیواری سیوریج اور روڈ نیٹ ورک توڑ دیا۔ لینک سیوڑا چوک پر نعمان اور زاہد کی رانا ٹاؤن کے نام سے کالونی کا روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم ناکارہ کر دیا گیا۔لنک سیوڑا روڈ پر سلیم خاکی کی بغیر نام کے ہاؤسنگ سوسائٹی کا روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف مسلسل بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔