ملتان (سٹاف رپورٹر ) سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام محرم کے سلسلے میں سالانہ پیغام امن سیمینارہوا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب اور مسالک کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امن کے قیام کے لیے قانون کی پاس داری ضروری ہے، سیمینار سے ظفر اقبال صدیقی، ملک عامر وینس، خواجہ ندیم مدنی، قاری ریاض نظامی، پروفیسر ہاشم سعیدی و دیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ مختلف مذہبی، سماجی و تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔