• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں 1533مجالس ،485جلوس نکالے جائینگے، سکیورٹی انتظامات مکمل

ملتان(سٹاف رپورٹر )پولیس کی جانب سے محرم الحرام کا سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیا گیا جسکے مطابق ضلع ملتان میں 1533 مجالس کا انعقاد ہو گا جبکہ 485 جلوس نکالے جائینگے.ملتان ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس علاقے میں گشت کرینگی۔تھری لئیر سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔5 ہزار سے زائد افسران و اہلکاران بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔تنازعات پر ذاتی حلف نامے اور عدالتوں سے بھی فریقین کو پابند کرایا گیا ہے۔1000 سے زائد کیمروں سے آن لائن مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ جبکہ ضلعی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا، ایمرجنسی صورتحال میں 15 یا 0619200908 پر کال کی جا سکتی ہے۔تمام اہم جلوس اور مجالس کے اردگرد سرچ آپریشنز بھی کیئے جا رہے ہیں اور شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی اور ضلع بندی بھی کی گئی ہے۔ محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید