ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا روشن ترین باب ہے، جس میں عظیم الشان فتوحات کے ذریعے اسلام کو عروج حاصل ہوا۔ آپ کا عہد خلافت موجودہ مسلم حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔وہ ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیر اہتمام حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے سلسلے میں پاک گیٹ ملتان میں منعقدہ مرکزی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع کی صدارت مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی اور میاں آصف محمود نقشبندی نے کی۔اجتماع سے دیگر علما کرام اور مقررین نے بھی خطاب کیا اور حضرت فاروق اعظمؓ کی اصلاحات اور کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا۔