ملتان (سٹاف رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لودھراں نے تھانہ جلہ آرائیں کے علاقہ میں تیزاب گردی کے واقعہ کی مرکزی ملزمہ ( ر ) گرفتار کرلیا سی سی ڈی لودھراں نے تیزاب گردی جیسے بھیانک اور انسانیت سوز جرم میں ملوث مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ( ر) نے عابد نامی نوجوان کو ملاقات کے بہانے گھر بلایا اور اس پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب گردی کے نتیجے میں متاثرہ نوجوان کا چہرہ، آنکھیں اور جسم بری طرح جھلس گئے۔ عابد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔سی سی ڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔