ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوانتجارت و صنعت ملتان کی جانب سے نیدرلینڈز میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش ’’ایمسٹر ڈیم ٹیکسٹائل شو (سیکنڈ ایڈیشن)میں شرکت کے لیے ایک خصوصی تجارتی وفد تشکیل دیا جا رہا ہے،وفد 4 روزہ اور 3 راتوں پر مشتمل شیڈول کے ساتھ ایمسٹرڈیم روانہ ہوگا، جہاں دنیا بھر کی ٹیکسٹائل مصنوعات اور مشینری ایک ہی چھت تلے نمائش کا حصہ ہوں گی،وفد کی روانگی 28 ستمبر تا یکم اکتوبر 2025 متوقع ہے جب کہ شرکت کے خواہش مند افراد کو 5 جولائی 2025 تک اپنی درخواستیں جمع کرانا ہوں گی۔