اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہرگز نہیں بھولیں گے، 15جولائی تک بحالی و تعمیر کا ماسٹر پلان تشکیل دیا جائے گا۔سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے سندھ حکومت کا 50ارب روپے کا تخمینہ ہے جس میں سے 25 ارب وفاقی حکومت ادا کرے گی اور 25ارب روپے سندھ حکومت فراہم کرے گی، اسی طرح یہ منصوبہ 50فیصد کے حساب سے آگے بڑھے گا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو 80ارب روپے دیئے ‘ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی حکومت نے ایک سو ارب روپے کی رقم فراہم کی جو کہ سیلاب متاثرین کا ریاست پر حق تھا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں 100 ارب روپے شفاف طریقے سے تقسیم کیے گئے اور یہ سیلاب متاثرین کا حق تھا۔