• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی بازیابی کیلئے بلاول کا یونانی ہم منصب سے رابطہ، کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے یونانی ہم منصب سے لاپتہ افراد کی بازیابی، لاشوں کی شناخت اور لواحقین کی امداد فراہم کرنے کے انتظامات پر بات چیت کی ہے۔ یونان میں پاکستان کا سفارتخانہ اور ان کی ٹیم پاکستانی شہریوں کی بازیابی اور شناخت کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔ پاکستان نے ملک میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،کشتی حادثہ کے مشتبہ افراد کے اہل خانہ سے ڈی این اے کے نمونے جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں‘ یونانی حکام سے اشتراک کرینگے،۔ وزیر خارجہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ایسے افراد کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا جو پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید