اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ قانون کی بالادستی قائم کرے، اگر نہیں کرسکتی تو پھر تالا لگا دے‘ جمہوری نظام کو اس بند گلی میں نہ دھکیلا جائے، جس میں پی ٹی آئی کو دھکیل دیا گیا‘اداروں میں موجود تقسیم کو بھی ختم کرنا ضروری ہےاس کے بغیر سیاسی استحکام قائم کرنا بہت مشکل ہوگاجبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے واقعات پر کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے‘9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو ریلیف دینے کیلئے چہ مگوئیاں ہورہی ہے‘اتنی عجلت والی کیا بات تھی کہ کیس کی سماعت روز چل رہی ہے‘اب جاتے جاتے لاڈلے کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امریکا میں بھی مقبول سیاست دان کے خلاف ایکشن شروع ہوا‘انہوں نے قانون کی حکمرانی کے ذریعے ریاست کی عملداری قائم کی، 9 مئی کو انہوں نے جناح ہاؤس پر حملے، دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگار اور جی ایچ کیو پر حملے کئے۔