• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی سوشل میڈیا ٹیم کے چار کارکنان پیپلزپارٹی میں شامل

ملتان (سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کارکنان اور شاہ محمود قریشی کی سوشل میڈیا ٹیم کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس سلسلہ میں پیپلز سیکرٹریٹ پی پی 217پر پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے ممبر وامیدوار این اے 156پی پی 217ملک ارشداقبال بھٹہ کی صدرات میں تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان اور شاہ محمود قریشی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید اسماعیل قادری,ہاشم انصاری،اسامہ انصاری اور زرباب احمد نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ملک ارشداقبال بھٹہ نے شامل۔ہونیوالے ارکان کو پارٹی کلر کے مفلر پہنائے اور انہیں وائس چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سید یوسف رضا گیلانی اور ایم این اے سید علی موسی گیلانی کی جانب سے پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو ایک فیملی کی طرح لے کر چلیں گے انشائاللہ آنیوالا وقت پیپلزپارٹی کا ہے ہم سب مل کر پاکستان کی تعمیروترقی خوشحالی اور ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات کے لیے کام کریں گے اور محروم و پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں ریلیف دیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت نے قوم کو گمراہ کیا نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا اور آج اپنے ہی بوجھ تلے دب چکی ہے عمران خان مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیتے رہے جبکہ ماضی میں پیپلزپارٹی قائدین پر جھوٹے مقدمات قائم ہوئے جیلیں ہوئیں لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا۔رانا نیک محمد زاہد،احمد کامران مگسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی ملک میں بہتری لانے والی واحد سیاسی قوت ہے جس کا ماضی گواہ ہے کہ دور اقتدار کے کم سے کم وقت میں ملک قوم کے لیے عظیم کارہائے نمایاں سرانجام دیئے تقریب میں چوہدری طارق، طارق قادری،مرزا علی مغل،امین بھٹی، اسحاق بھٹہ، مرزا منصور مغل،سبطین بلوچ،سونی شاہ، حاجی مقصود،حاجی بلال،شاہد قریشی قاری منیردیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید