پشاور(جنگ نیوز)سٹی میئر مردان حمایت اﷲ مایار کی کوششوں سے چارسدہ چوک فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جو دو سرکاری محکموں کے درمیان فنڈز کے مبینہ تنازع کی وجہ سے کئی ہفتوں سے بند کیا گیا تھا۔ اس فلائی اوور کی بندش کی وجہ سے مردان بائی پاس سے گزرنے والی ٹریفک شدید متاثر ہو گئی تھی اور چارسدہ چوک میں ٹریفک جام معمول بن گیا تھا۔ اس حوالے سے میئر نے کہا کہ وہ اس مسلہ کی سنگینی سے آگاہ تھے اور اس کی وجہ سے عوام اور ٹریفک پولیس کو کئی مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے دونوں محکموں سے بات چیت کی اور عوامی مفاد میں فلائی اوور فوری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور آج ان کی موجودگی میں اس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ انہوں نے فلائی اوور کی بندش کے دوران ٹریفک کو رواں رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کی۔ﷰ