اسلام آباد (نیوز رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی آفس نے ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن کیا۔ مغل سراں میں واقع 10ارب مالیت کی 5کنال ایک مرلہ پراپرٹی پر مشتمل ہول سیل کی کمرشل مارکیٹ کو سیل کر دیا گیا- ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد آصف خان نے بتایا کہ مقامی سیکرٹری مذہبی امور اور چیئرمین بورڈ ون مين کمیشن شعيب سڈل کے احکامات پر کارروائی کی گئی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد خان ‘ ایس پی فیصل نعیم‘ ڈی ایس پی سرور بابر ممتاز و دیگر نے حصہ لیا۔