• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت میں خاتون کا خودکش حملہ، پولیس اہلکار شہید، 5 افراد زخمی

کوئٹہ/ تربت(نمائندگان جنگ) تربت چاکر اعظم چوک کے قریب پولیس اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر خودکش حملہ ایک پولیس اہلکار شہید لیڈی کانسٹیبل سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا کمشنر ہاؤس ٗ ڈی پی او آفس ٗ لاکالج اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے بم ڈسپوزل اسکوار نے خاتون خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر اعضا تحویل میں لے لئےجبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نےمذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مکران کے باشعور عوام ترقی مخالف عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے سیکورٹی فورسز کے عزم و حوصلے بلند ہیں پولیس ذرائع کے مطابق تربت پولیس کے اہلکار گزشتہ روز گاڑی میں ایک کارروائی کے بعد واپس تھانے جا رہے تھے جبکہ سیکورٹی فورسزکی دو گاڑیوں میں سوار اہلکار معمول کی گشت کر رہے تھےپولیس اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں جیسے ہی چاکر اعظم چوک میر عیسی قومی پارک کے قریب پہنچے تووہاں پہلے سے موجود خاتون خود کش حملہ آور نے گاڑیوں کے قریب جا کر خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں پولیس جوان نیاز احمد موقع پر ہی شہید جبکہ لیڈی کانسٹیبل سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس ٗ سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا دھماکے کے باعث تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کمشنر ہاؤس ٗ ڈی پی او آفس ٗ لا کالج اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے بم ڈسپورل اسکواڈ نے خاتون خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر اعضا تحویل میں لے لئے ذرائع نے بتایا کہ خاتون خود کش حملہ آور پہلے سے میر عیسی قومی پارک کے باہر بینچ پر بیٹھی ہوئی تھی۔سی ٹی ڈی کی ٹیم نے قریبی عمارتوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکار ڈ بھی قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کی شہادت اور ایک خاتون اہلکار کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا اور سیکیورٹی فورسز کو مرعوب کرنا ہے تاہم دہشت گردوں کے مزموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہو نگے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقی کا عمل جاری رکھ کر عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلہ کو پست نہیں کیا جا سکتا مکران کے باشعور عوام ترقی مخالف عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے وزیراعلیٰ نے شہید اہلکار کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید