ٹوکیو (عرفان صدیقی) چینی حکومت نے وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ اور ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو سی پیک کا ہیرو قرار دے دیا ماضی کی طرح اس بار بھی جس محنت لگن اور جانفشانی سے احسن اقبال نے سی پیک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں خدمات انجام دیں ہیں انھیں سی پیک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے چین کے وائس منسٹرنونگ رونگ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو مسٹر سی پیک کا خطاب دیا جبکہ چین کے نائب سفیرلی جیان ژاؤ نے احسن اقبال کو ان کی سی پیک میں خدمات کے پیش نظر سی پیک ہیرو قراد دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نے سی پیک کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ جاپان کے نائب سفیر نے کہا کہ احسن اقبال نے پاکستان کی 12وزارتوں کو سی پیک جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے یکجا کیا جو کہ سی پیک منصوبے نگرانی کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بھی ہے۔ واضح رہے کہ احسن اقبال نے اب تک جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی 11میں سے 8اجلاسوں کی صدارت کی ہے۔