• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش افغانستان میں چین اور پاکستان کو ٹارگٹ کررہی ہے، سینئر صحافی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سینئر صحافیوں نے کہا ہے کہ داعش افغانستان میں چین اور پاکستان کو ٹارگٹ کررہی ہے.

 ٹی ٹی پی نے صرف مئی میں پاکستان میں 70حملے کئے، مذاکرات کے نتیجے ٹی ٹی کو پاکستان میں گھسنے کا موقع ملاچین کے پیسے کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوا، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و افغان امور کے ماہر محمد طاہر خان، سینئر صحافی احسان اللہ ٹیپو محسود ِ، سینئر صحافی افتخار فردوس اور چائنیز امور کے ماہر سینئر تجزیہ کار شکیل رامے نے جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سینئر صحافی و افغان امور کے ماہر محمد طاہر خان نے کہا کہ افغان طالبان کا افغانستان پر مکمل کنٹرول ہے مگر عوام ان سے خوش نہیں ہیں، افغان طالبان حکومت ابھی تک دنیا میں تنہا ہے.

 افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے معاملہ پر کسی حد تک پاکستان کی مدد کی ہے، دسمبر کے بعد سے پاکستان کے اندر حملے ہوئے مگر سرحد پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ محمد طاہر خان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں کہ امریکا نے افغان طالبان کو چین، پاکستان اور ایران کیلئے مشکلات پیدا کرنے کیلئے راستہ دیا.

 امریکا کو اب افغانستان سے جانا تھا جس کیلئے مذاکرات کئے گئے، افغان طالبان کے سب سے اچھے تعلقات، چین، ایران اور روس کے ساتھ ہیں، ایرانی سفیر کل ننگرہار میں تاجروں سے بھی ملے ہیں، افغانستان کے ساتھ چین نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے بڑے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید