اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدہ میں مہنگائی کا سونامی اور مکمل غلامی کےعلاوہ کچھ بھی نہیں ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدہ کی تمام تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں کیوںکہ گزشتہ کئی عشروں سے آنے والے تمام حکمران نے قرضوں کی معیشت کے علاوہ کوئی متبادل پروگرام پیش نہیں کر سکے، یہ بیرونی قرضوں سے عیاشی کرتے ہیں۔ تینوں بڑی حکمران سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا کہ ملک اشرافیہ اور مافیا کا ہے یہاں غریبوں کا کچھ نہیں۔